شکار پور، نو منتخب چیئرمین کا میونسپل کمیٹی کے دفاتر کا دورہ

176

شکارپور(نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین بابر عرف سنی سنجرانی نے حلف لینے کے دوسرے دن میونسپل کمیٹی دفتر پہنچ کر مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت پر دفتر پہنچیں ، ڈیوٹی چور ملازم اور گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے ملازمین کو ہرگز برادشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام نے پی پی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا ہے ، شکارپورشہر کی بھلائی کے لیے جوہوسکا کروں گا ، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے ، شہر کے ڈرینج نظام کو بہتر بنائیں گے ۔ دوسری طرف شکارپور کے سارے سیاستدان عوام کی خدمت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوئے ہیں تاکہ شہر کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاسکے اور شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنایا جائے۔ میونسپل کمیٹی کے ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت پر دفتر پہنچیں، ڈیوٹی چور ملازم اور گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے ملازمین کو ہرگز برادشت نہیں کیا جائے گا۔