شعبہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ

167

لاہور(اے پی پی )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے تعاون سے پانچ سالہ بڑا منصوبہ متعارف کرایا جا رہاہے جس کے تحت پنجاب کے کاشتکاروں میں 50لاکھ ا سمارٹ فون تقسیم کیے جائیں گے۔ ان ا سمارٹ فونز کے ذریعے انہیں ہر سال100ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، انہوں نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پہلے سال5لاکھ کسانوں کوا سمارٹ فون دیے جائیں گے جن کی تقسیم اکتوبر میں شروع ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ فون زراعت کی ترقی میں انقلاب کا پیشِ خیمہ ثابت ہو ں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر شخص فون کے استعمال سے بخوبی واقف ہو چکا ہے جبکہ ہرا سمارٹ فون میں پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ ایپلی کیشن انسٹال ہو گی جس کا استعمال نہایت آسان ہو گا، اس ایپلی کیشن کے ذریعے وہ گھر بیٹھے شعبہ زراعت کے اعلیٰ ماہرین سے رابطہ کر سکے گا ۔