فیصل بینکپاکستان کے 300 شاخوںبرانچوں کی تکمیل کا اعلان کیا

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک ہے جس نے آج ملک بھر میں اپنی 300 شاخوں/ برانچوں کی تکمیل کا اعلان کیا۔ 89 اسلامک اور 211 روایتی بینکنگ برانچوں پر مبنی وسیع نیٹ ورک 91 شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔ فیصل بینک اپنے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔فیصل بینک کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 برانچز کے ساتھ فیصل بینک پاکستان کی ریٹیل اور کنزیومر بینکنگ کا اہم حصہ ہے اور یہ اپنے صارفین کو فنانشل سروسز اور مصنوعات کی وسیع رینج کی پیشکش کر رہا ہے۔ اب آگے بڑھتے ہوئے ہم اپنے مختلف صارفین کو ان کی جانب سے فراہم کردہ مسلسل حمایت اور بھروسے کی بدولت بہتر طور پر رسائی اور آسانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔