دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

156

 دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 15رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ ساوتھ افریقہ میں 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی، 27 ستمبر کو آسٹریلیا کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ ساوتھ افریقہ کے ساتھ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا ۔

سیریز کے لیے فاسٹ بولرز مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کوآرام دیا گیا ہے۔جبکہ ٹیم میں تین نئے کھلاڑی جو مینی ،کرس ٹریمین،ڈینیل وورل کو شامل کیا گیا ہے۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ، جارج بیلی ، اسکاٹ بولینڈ ، جیمز فولکنر ، ایرون فنچ، جان ہیسٹنگز ، شان مارش، جو مینی ، کرس ٹریمین ، میتھیو ویڈ ،ٹریوس ہیڈ،مطل مارش،ڈینیل وورل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔