ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائنگ راؤنڈ، سپین، اٹلی، ویلز، البانیہ اور آسٹریا کی فتوحات

171

ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائنگ راؤنڈ میں سپین، اٹلی، ویلز،البانیہ اور آسٹریا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر پراعتماد انداز سے ایونٹ کا آغاز کیا۔

2018ء روس میں شیڈول میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچز میں سپین نے حریف ٹیم کے خلاف با آسانی 8-0 گولز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، اٹلی نے شاندار کھیل کی بدولت اسرائیل کو 3-1 گولز سے ہرایا، البانیہ نے میسڈونیا کو 2-1 گولز سے زیر کیا، البانیہ نے بارش کے باعث 15 گھنٹے طویل تاخیر کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے میچ میں میسڈونیا کو شکست دی، آسٹریا نے جارجیا کو 2-1 گولز سے ہرایا، ویلز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مولڈووا کو 4-0 گولز سے زیر کیا، ترکی اور کروشیا، فن لینڈ اور کوسو جبکہ یوکرین اور آئس لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچز 1-1 گول برابری پر ختم ہوئے۔