شام کے شمالی حصے میں شدت پسند گروہ داعش کے ایک حملے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک جبکہ چارزخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کا کہنا ہے کہ الرائے نامی شہر کے قریب داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ترکی کے دو ٹینکوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں فری سیریئن آرمی کے 2 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ شدت پسند گروہ داعش اور کْردوں کے خلاف حملوں میں فری سیریئن آرمی ترک فوج کا ساتھ دے رہی ہے۔