ایلیکس ہیلز سمیت مزید3بین الاقوامی کرکٹرز پی ایس ایل سے وابستہ 

232

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز سمیت مزید 3 کرکٹرز پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائیڑ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ کہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز پاکستان سوپر لیگ سے وابستہ ہوگئے ہیں ، اس کے علاوہ جنوبی افریقا کےڈ یوڈ وائزے اور اور انگلینڈ کے جیک بال نے بھی پی ایس ایل کے ڈرافٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ برس منعقد کیا جائے گا تاہم اس مرتبہ ایونٹ کا افتتاحی میچ اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔