صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 266روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 51ہزار 896روپے ہو گئی ہے
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 266روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 52ہزار 162روپے سے کم ہو کر 51ہزار 896روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 44ہزار 786روپے سے کم ہو کر 44ہزار 540روپے کا ہو گیا ہے۔