شمالی کوریانےامریکہ اوریورپی ممالک کی تنقید مستردکردی

278

شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ پر امریکا اوریورپی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونسٹ ریاست امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے اخبار میں شائع بیان میں کہا گیاہے کہ وہ دن گئے جب امریکا جوہری ایشو پریکطرفہ طورپر شمالی کوریا کو بلیک میل کرتا تھا۔اخبار نے جنوبی کوریا کے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیرملکی فورسز کی ’’ غلیظ طوائف‘‘کا خطاب دیاہے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ کا اعلان کیا تھا جس پر امریکا ،یورپی ممالک اورعالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا۔