ہوائی جہاز میں بیٹھ کر سفر تو سب ہی کرتے ہیں لیکن چین میں ہے ایک ایسا ہوائی جہاز جو اڑتا نہیں بس ایک ہی جگہ کھڑےرہ کر آپ کی خدمت کرتا ہے۔
جی ہاں ! چین کے شہر ووہان میں واقع ہے ایک ایسا جہاز جس میں بیٹھیں، کھانا کھائیں اور واپس چلے جائیں۔ چین کا پہلا ہوائی جہاز ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
چین کے امیر ترین بزنس مین نے اپنے خوابوں کو حقیقت کے روپ میں دھارنے کے لئے 40لاکھ پاؤنڈ خرچ کئے اور ایک ریٹائرڈ بوئنگ 737 خرید کر اسے ریسٹورنٹ کی شکل دے دی۔ اس ریسٹورنٹ میں بیک وقت 70افراد کھانا انجوائے کرسکتے ہیں۔