عراقی دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

215

عراقی دارالحکومت ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اْٹھا‘بغداد کے مختلف علاقوں میں 5بم دھماکوں میں ،12 افراد ہلاک ،27 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ بم دھما کے ہو ئے ،جن میں درجنوں زخمی ہو گئے ،ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے تعز علاقے میں واقع مارکیٹ کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ علاوی کے علاقے میں ہو ا ، جس میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اْڑا لیا،نتیجے ،میں 2 افراد ہلا ک اور 8زخمی ہوگئے۔جبکہ شمالی ‘‘الحسینیا ‘‘ضلع اور ‘‘یوسفیا ‘‘میں سڑک کنارے 2 نصب بموں میں ، 3افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔