فیفا نے جیفری ویب پرتاحیات پابندی عائد کردی

221

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی ایتھکس کمیٹی نے سابق کنفڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکہ اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کے صدر جیفری ویب کو رشوت ستانی کے الزام میں تاحیات معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ انہیں ایک ملین ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا، معطلی کے دوران جیفری ویب قومی اور انٹرنیشنل سطح کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں سکیں گے۔

 فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایتھکس کمیٹی کے تحقیقاتی چیمبر نے کونکا کیف کے سابق صدر کو رشوت ستانی کے الزام میں قومی اور انٹرنیشنل سطح کی کسی بھی فٹ بال سرگرمیوں میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی اور ایک ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ضلعی عدالت کی جانب سے جیفری ویب پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد فیفا تحقیقاتی چیمبر نے رواں سال 27 مئی کو ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ جیفری ویب کو مئی میں سوئٹزرلینڈ میں گرفتار کرنے کے بعد امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔