ایران نے دوسرے ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی

226

ایران نےروس کی مدد سے دوسرے ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔روس کی معاونت سے تعمیر کیے جانے والے اس پلانٹ کا مقصد بجلی کی پیدوار بتایا گیا ہے۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی جوہری ڈیل کے بعد تہران حکومت نے پہلی مرتبہ اس نوعیت کا منصوبہ شروع کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت دو ایٹمی بجلی گھر بنائے جائیں گے، جن پر آٹھ اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ایرانی سرکاری میڈٰیا کے مطابق یہ پاور پلانٹس دس برس کے عرصے میں تعمیر کیے جائیں گے، جو ایک ہزار ستاون میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوں گے۔