کیویز دورہ بھارت کا آغاز 16 ستمبر سے کریں گے

244

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 16 ستمبر کو ممبئی کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔

کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کیویز کو فاسٹ باؤلرز ایڈم ملن اور مچل میک لینیگہن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 ستمبر، دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے 4 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر، دوسرا میچ 20 اکتوبر، تیسرا میچ 23 اکتوبر، چوتھا میچ 26 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔