افریقی ملک تنزانیہ میں شدید زلزلہ،11 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

180

افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے باعث 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 ہفتہ کو غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.7 اور گہرائی 117 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے دیگر ممالک یوگنڈا ، روانڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث وہاں پر بھی نقصان کا اندیشہ ہے