بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ،بھارتی ٹیم کا اعلان

173

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا۔مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود روہت شرما ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی سلیکشن کمیٹی کا  فوکس عالمی ریکارڈ یافتہ بلے باز روہت شرماکوٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے پر رہا تاہم روہت شرما مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ شرما کو کپتان ویرات کوہلی کی حمایت حاصل تھی کیونکہ ان کے خیال میں ون ڈے سپیشلسٹ بلے باز کو پانچ روزہ کرکٹ میں بھی زیادہ سے زیادہ موقع ملنا چاہئے۔

 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشوار پوجارہ، اجنکیا رہانے، روہت شرما، وریدیمان سہا، روی چندرن ایشون، امیت مشرا، راویندرہ جدیجہ، ایشانت شرما، محمد شامی، یومیش یادو اور بھونیشوار کمار شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔