ویسٹ انڈیز کیخلاف محمد حفیظ کی شرکت مشکوک 

216

محمد حفیظ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے، فٹنس کی مکمل بحالی کے لئے انہیں وقت درکار ہے ۔محمد حفیظ پہلے آؤٹ آف فارم تھے اور اب فٹ نہیں ہیں ۔

 متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو ئے اور اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی ان کی شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔ون ڈے سیریز 30 ستمبر سے شروع ہو گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو پہلے محمد حفیظ کی فارم پر اعتماد نہیں رہا تھا اب ان کے فٹنس مسائل نے سلیکشن کمیٹی کے لیئے کام آسان کر دیا ہے ۔محمد حفیظ نے ہلکی پھلکی کرکٹ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے لیکن کم از کم انہیں سو فیصد فٹنس کے لئے3 ہفتے درکار ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیئے محمد حفیظ کو زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہو گی۔