دورہ بنگلہ دیش سے انکار پر مورگن کا کیریئر ختم ہوجائے گا،ناصر حسین

169

سکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش کے دورے پر جانے سے انکار کرنا اوئن مورگن کا بزدلانہ اقدام ہے،سابق انگلش کپتان

سابق انگلش کر کٹر اور معروف کمنٹیٹر ناصرحسین نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات پر دورہ بنگلہ دیش سے انکار انگلش کپتان ایان مورگن کی بزدلانہ سوچ ہے ، اس اقدام پر مورگن کا انٹرنیشنل کیرئیر ختم ہوجائے گا ۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے سیکورٹی خدشات پر دورہ بنگلہ دیش سے نام واپس لے لیا ، ناصر حسین نے مورگن کے اس اقدام پر سخت تنقید کی اور اسے بزدلانہ سوچ قرار دیا ۔

 سابق کپتان کہتے ہیں مورگن کا دورہ بنگلہ دیش سے انکار ٹیم پر منفی اثر ڈالے گا ، مورگن کی عدم موجودگی میں جوز بٹلر انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ناصر حسین کہتے ہیں کہ جوز بٹلر کی اچھی کپتانی ایان مورگن کا کیرئیر ختم کردے گی۔