پی سی بی کاشاہد آفریدی کوعزت سے رخصت کرنے پر غور

246

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان نے ریٹائرمنٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

بوم بوم کے نام سے جاننے والے قومی ٹیم کے مایاناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شمولیت کے لیے کرکٹ بورڈ سے رابطے کیے ہیں تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل کر ریٹائرڈمنٹ کا باضابطہ اعلان کرسکیں ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

بوم بوم نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے اٹھانوے ٹی ٹوئنٹی میں چودہ سو پانچ رنز اسکور کیے۔بولنگ میں آج بھی شاہد آفریدی ستانوے وکٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔