ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں ملاجلارجحان

205

ایشائی سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں ملاجلارجحان رہا جبکہ بعض مارکیٹس بند رہیں۔

ہانگ کانگ مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا۔ پنگ سنگ انڈیکس 144.95 پوائنٹس (0.63فیصد) بڑھ کر 23335.59پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کاآغاز مندی سے ہوا ۔ نکی 225انڈیکس 105.62پوائنٹس (0.64 فیصد) گر کر 16508.62پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس (8.80پوائنٹس ) (0.67 فیصد) گرکر 1305.94پوائنٹس پر آگیا۔ چین ، جنوبی کوریا اور تائیوان کی مارکیٹس عام تعطیل کے باعث بند رہی۔