دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹر نیٹ کا استعمال کر رہی ہے

215

دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹر نیٹ کا استعمال کر رہی ہے،امریکا، چین اور بھارت میں انٹر نیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یو نین (آئی ٹی یو)نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا ڈیجیٹل تقسیم کا شکار ہے جس کے باعث اس کی 55 فیصد آبادی بدستور’’آف لائن آبادی‘‘کے طور سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 ممالک میں انٹر نیت کا استعمال عام ہے جن میں امریکا ،چین اور بھارت کا حصہ دنیا کی انٹر نیٹ استعمال کرنے والی آبادی کا تین چوتھائی بنتا ہے ،ان 20 ممالک میں چھے ممالک ٹاپ پر ہیں جن امریکا ،چین اور بھارت کے علاوہ جاپان ،جنوبی کوریا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کی دوسری بڑی انٹرنیٹ اور سمارٹ فون مارکیٹ ہے جہاں بالترتیب 33 اور 260 ملین انٹرنیٹ اوربرانڈ بینڈ یوزرز ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 165 ممالک میں تیز ترین فور جی انٹر نیٹ اور برانڈ بینڈ کا استعمال ہو رہا ہے۔