شام اور اردن کی سر حد پر 75ہزار تا رکین امداد کے منتظر

215

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شام اور اردن کی سرحد پر 75 ہزار تارکین وطن انتہائی برے حالات میں امداد کے منتظر ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جمعہ کو جا ری ہو نے والی رپورٹ کے مطابق 75 ہزار تارکین وطن گزشتہ دو ماہ سے انتہائی بری حالت میں شام اور اردن کی سرحد پر پھنسے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس علاقے کی سیٹلائٹ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تارکین وطن خوراک اور طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ آخری بار ان تارکین وطن کو گزشتہ ماہ کے شروع میں خوراک دی گئی۔ یہاں انیس افراد مختلف بیماروں میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اردن نے جون میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد اپنی دو سرحدیں سیل کردی تھیں۔ اردن میں اب تک چھ لاکھ پچاس ہزار شامی تارکین وطن رجسٹرڈ ہیں، جبکہ یہاں کی حکومت کے مطابق یہ تعداد کئی زیادہ ہے۔

ایمسنٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سےتارکین وطن کے مسائل جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے۔