ایشین سٹاک مارکیٹس میں جمعے کو حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے معدوم امکانات ہیں۔
ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا آغاز حصص کی قیمتوں میں تیزی سے ہوا۔وقفے پر نکئی۔225 انڈیکس 63.21 پوائنٹس (0.39 فیصد) بڑھ کر 16468.22 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 5.57 پوائنٹس (0.43 فیصد) بڑھ کر 1306.68 پوائنٹس پر رہا۔شنگھائی، ہانگ کانگ، سیؤل، کوالالمپور اور تائپے سٹاکس تعطیل کے باعث بند رہے۔