چینی گروپ نے انگلش پریمیئر لیگ کے کلب کی خریداری مکمل کرلی 

274

ایک چینی سرمایہ کار گروپ نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم ویسٹ بروم وچ البائن کی اپنی خریداری مکمل کرلی ہے۔

اس کا اعلان کلب نے گذشتہ روز کیا ہے،کلب کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے 146146 ویسٹ بروم وچ البائن فٹبال کلب اس امر کی تصدیق کرتی ہے کہ اگست 2016میں اعلان کیے جانے والے کنٹرول کی تبدیلی کو مکمل کرلیا گیا ہے،145145 بیان میں کہا گیا ہے کہ جیری مائی پیس ویسٹ بروم وچ البائن ہولڈنگز لمٹیڈ جس کے کلب کے پیرنٹ ادارے کے تقریباً 88 فیصد حصص کی ملکیت ہے،کی یون یی گوؤ کائی(شنگھائی)سپورٹس ڈولپمنٹ لمٹیڈ جو کہ لائی گوچوانگ کے زیر کنٹرول کمپنی ہے فروخت پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

لائی نے کہا کہ میں خریداری کے مکمل ہونے اور کلب کا آئندہ سٹورڈ بننے پر خوش ہوں۔