بھارت ممبئی حملہ کیس کےشواہد پاکستان کیساتھ شیئر کرنےپر آمادہ

228

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے خط کے جواب میں بھارت نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق مادی شواہد پاکستان کیساتھ شیئر کرنے پر آمادگی ظاہر کر لی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ پاکستان کی جانب سے 8ستمبر 2015کو لکھے گئے خط کے جواب میں 6ستمبر2016کو بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے خط میں ممبئی ٹرائل کے حوالے سے مادی شواہد پاکستان کیساتھ شیئر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستان کافی عرصہ سے ممبئی ٹرائل کیلئے مادی شواہد کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مادی شواہد اور استغاثہ گواہوں پر جرح پاکستان میں ملکی قانون کے مطابق مقدمے میں مزید پیشرفت کیلئے ضروری ہیں۔ہمارے قانونی ماہرین بھارتی سیکرٹری خارجہ کے خط میں تجاویز کے قانونی پہلووں اور طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔