مالیاتی نظم و ضبط سے ملک میں اقتصادی بحالی کی عکاسی ہوتی ہے،اسحاق ڈار

235

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی استحکام ‘ مالیاتی نظم و ضبط’ پائیدار شرح نمو اور حصص کی منڈی کی نمایاں کارکردگی سے پاکستان کی معیشت کی بحالی کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار نے فرانسیسی وزیر خزانہ سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ توانائی ‘ زراعت’ خوراک’ ہوا بازی ‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی’ گاڑیوں کی صنعت اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کو نئے مواقع کی تلاش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز عالمی مالیاتی ادارے پیش گوئی کررہے ہیں کہ آنے والے عشروں میں پاکستان کا شمار دنیا کے پہلے بیس بہترین معیشت کے حامل ملکوں میں ہوگا۔

اس موقع پر فرانسیسی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں کے دوران شاندار اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر آمادگی ظاہر کی۔مائیکل سیپن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا۔فریقین نے تاجروں کے لئے سہولیات کی فراہمی خصوصا دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم میں اضافے پر اتفاق کیا۔انہوں نے انتظامی’ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی کمیٹی کا درجہ بڑھا کر اسے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی صورت میں وزارتی سطح تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا