صادق خان کی ڈو نلڈ ٹر مپ پر تنقید

262

لندن کے میئر صادق خان نے امریکی ریاست شکاگو کے دورے کے موقع پر صدارت کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق دی شکاگو کونسل آن گلوبل افیئرز میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا، ‘ہم اْس وقت ان لوگوں، شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتے ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مغربی اقدار کو تھامنا اور مسلمان ہونا بیک وقت ممکن نہیں۔جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انھیں اپنی روایات و ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے،ہم سب کے تشخص کی ایک سے زیادہ پرتیں ہیں۔

صادق خان اس موقع پر ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے نظر آئے۔ان کا کہنا تھا، ‘میں ہیلری کلنٹن کا بہت بڑا فین ہوں، وہ بغیر کسی بحث و مباحثے کے صدر بننے کے لیے سب سے زیادہ تجربہ کار امیدوار ہیں۔