سراج الحق کی مہمند ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت

231

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مہمند ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

سراج الحق نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اورمتاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب اور سابق رکن مرکزی مجلس شورٰی مولانا ضیاء اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی غلبہ دین کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کی ۔ سراج الحق نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔