پاکستان کا نعرہ تخلیق کرنے والے کا 90 واں یوم پیدائش منایا گیا.

203

پاکستان کا نعرہ تخلیق کرنے والے نامور اردو شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر اصغر سودائی کا90 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

پروفیسر اصغر سودائی کا اصل نام محمد اصغر تھا اور وہ 17ستمبر1926 کو پیدا ہوئے تھے انہوںنے 1945میں مشہور نعرہ ”پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ” تخلیق کیا ۔پروفیسر اصغر سودائی کے شعری مجموعوں میں” شہ دوسرا اور چلن صبا ”کی طرح کے نام شامل ہیں وہ 17مئی2008 کو وفات پاگئے تھے۔