جنگ بندی کا انحصار حلب میں امداد پہنچانے سے ہے،امریکہ

249

امریکی انتظامیہ نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ان کا شام میں فوجی تعاون آگے نہیں بڑھ سکتا ٗاگر حلب اور دیگر علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کو بتایا کہ امریکہ کو ’’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی تقسیم میں بار بار کی تاخیر قابل قبول نہیں اور زور دے کر کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ روس اسد حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ امدادی رسد تقسیم کی جاسکے‘‘۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور شام کی سرحد کے درمیان 40 ٹرک منتظر رہی ہیں اور حکام کو بتایا گیا کہ ملک میں ٹرکیں بحفاظت داخل ہو سکتی ہیں۔دریں اثنا امریکی حکام نے تصدیق کی کہ شام میں امریکی افواج نے شمالی شامی علاقے مین ترک افواج کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا تاکہ داعش کا مقابلہ کیا جا سکے۔