سری لنکا میں بد مست ہاتھی کا حملہ،خاتون ہلاک،11 زخمی

235

سری لنکن دارالحکومت کے نواحی قصبہ میں مشتعل ہاتھی نے روائیتی جلوس کے شرکاء پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔

 ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبو سے 97 کلومیٹرز دور قصبہ رتناپورہ میں مشتعل ہاتھی کے ہجوم پر چڑھ دوڑنے کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ ہاتھی کے حملہ سے خاتوں سمیت 12 زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں زخمی خاتوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ۔ اس قصبہ میں بدھ مت کا روایتی جلوس نکالا گیا تھا جس کے شرکاء میں زرق برق لباسوں سے مزین ہاتھی بھی تھے ۔