ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کردی

171

شاہینوں سے مقابلے کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ۔

 ذرائع کے مطابق شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپئن ٹیم نے تین گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے اکیڈمی میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی ۔ نئے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی چمپئن تو ہے ہی اب کا ٹارگٹ رینکنگ میں نمبر ون بننا ہے ۔