جرمنی،اینجلا مرکل کی جماعت کو شکست کا سامنا

185

جرمن چانسلر اینجلامرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برلن کے ریاستی انتخابات میں صرف اٹھارہ فیصد ووٹ ملے۔

مرکل کی مدمقابل سوشل ڈیموکریٹس تئیس فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ مہاجرین مخالف اے ایف ڈی نے بھی بارہ اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی گزشتہ دو ہفتے میں یہ دوسری بڑی شکست ہے۔ اے ایف ڈی جرمنی کی سولہ ریاستی اسمبلیوں میں سے دس میں رسائی حاصل کر چکی ہے۔ دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل ڈیموکریٹس کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسے مرکل کی تارکین وطن نواز پالیسی کی شکست قرار دے رہے ہیں۔