شاہین کی شکل سے مشابہت والے ایئر پورٹ کا افتتاح

208

ترکمانستان میں اڑتے ہوئے شاہین کی شکل سے مشابہت رکھنے والے بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف نے بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر قربان قلی بردی محمد اف کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ میں دو مسافر ٹرمینلز ہیں، جن کے ذریعے سترہ ملین مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ فریٹ ٹرمینل کے ذریعے سالانہ 2لاکھ ٹن سامان کی ہینڈلنگ کی جائے گی۔

یہ ایئر پورٹ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں تعمیر کیا گیا، جس پر 2 ارب 30 کروڑ لاگت آئی ہے، یہاں ہر ایک گھنٹے میں سولہ سو مسافروں کی آمدورفت ہوسکتی ہے۔

اس ایئر پورٹ کی پانچ منزل ایک بڑے پرندوں کی شکل میں بنائی گئی ہے جبکہ چھت کا ڈیزائن اڑتے ہوئے شاہین کی شکل کا بنا ہوا ہے۔ ترکش کمپنی نے 2013 میں 2بلین میں یہ ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔