نائیجیریا، بوکو حرام کے حملوں میں 14 افراد ہلاک

177

نائیجیریا کے شمال مشرق میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دو حملوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

 فوجی ترجمان کے مطابق ریاست بورنو کے ساندا ضلع میں ایک تجارتی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں 6 افراد ہلاک اور 3 فوجی زخمی ہوئے۔ دوسرا واقعہ قصبے چیبوک کے قریبی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک گرجے کے باہر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔