کانگو میں حکومت مخالف مظاہرے،50 سے زائدافراد ہلاک

209

افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔

حزب اختلاف کے مطابق دارالحکومت کنساشا میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں اٹھاراہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ صدر جوزف قابیلا کے انتخابات مؤخر کرنے کے مبینہ منصوبے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔