سٹار بلے باز یونس خان علیل 

175

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے یونس خان بیمار ہوگئے ، علاج کیلئے سٹار قومی بلے باز کو کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

 پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ ستون یونس خان علیل ہوگئے ، سابق کپتان کو کراچی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ، بلے باز ڈی ہائیڈریشن اور بخار میں مبتلا ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یونس خان کے خون میں سفید خلیوں کی شدید کمی ہوگئی ہے ۔ معالج نے مڈل آرڈز بیٹسمین کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ۔ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔