پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ

163

دبئی :پہلے ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کاویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہےپاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں محمد عامر اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے محمد نواز اور عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں شرجیل خان، خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم، حسن علی، وہاب ریاض، سہیل تنویر اور محمد نواز پر مشتمل ہے۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایون لیوس، جانسن چارلس، مارلن سیمولز، آندرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو،نیکولس پورن ،سیموئل بدری، سنیل نارائن اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔