ایشیائی کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

169

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔

 ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 100.77 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 101.23 ین فی ڈالر ہو گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1208 ڈالر فی یورو سے کم ہو کر 1.1201 ڈالر فی یورو رہی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا اور یورو کی شرح تبادلہ 112.94 ین فی یورو سے بڑھ کر 113.21 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی۔