ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں، یاہوکی تصدیق 

155

معروف انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے تصدیق کردی ہے کہ ہیکرز نے اس کے 50 کروڑ صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کر لی تھیں۔ اور اس میں ذاتی معلومات کے علاوہ سکیورٹی سوالات و جوابات بھی چوری ہوئے تھے تاہم اس میں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یاہو نے ایک بیان میں بتایا کہ ڈیٹا کی چوری 2014 کے اواخر میں ہوئی تھی اور اس میں ذاتی معلومات کے علاوہ سکیورٹی سوالات و جوابات بھی چوری ہوئے تھے تاہم اس میں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔یاہو کا خیال ہے کہ یہ حملہ ریاست کی معاونت سے کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویریزون نے چار ارب 80 کروڑ میں خریدا تھا ۔