ایئر فونز کا استعمال، قوت سماعت سے محرومی کا خطرہ لاحق، ماہرین

211

امریکی ماہرین نے کہا کہ اسوقت ہر 5 میں سے ایک نوجوان کو ایئر فونز کے استعمال سے قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے

 امریکہ میں نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ دعوی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایئر فون سننے کی حس کے خاتمے کا سبب کیوں بنتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق جب ایئرفون لگائے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کے کافی قریب ہوتے ہیں اور ان سے آواز کافی زیادہ دباؤ سے پردے سے ٹکراتی ہے جس کے نتیجے میں سننے کی حِس دباؤ یا تناؤ کا شکار ہوتی ہے اور اس کو نقصان پہنچنا شروع ہوجاتا ہے، ایئرفونز کے استعمال کے نتیجے میں صرف ایک گھنٹے میں کان اپنی روزانہ کی آواز برداشت کرنے کی صلاحیت کا 60 فیصد حصہ استعمال کرلیتے ہیں۔