صدر ممنون حسین کی سوڈانی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

194

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مختلف شعبو ں میں تعاون سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

صرد مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوستی کو مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے رشتے مضبوط بناتے ہیں۔ وہ سوڈانی صدر کے خصوصی ایلچی کمال حسن علی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔خصوصی ایلچی سوڈانی صدر کااہم پیغام لے کے صدر مملکت کے پاس آئے تھے۔ صدر مملکت نےسوڈانی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) میں سوڈان کی نمائندگی کے لیے حمایت کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان مختلف شعبوں میں وفود کا تبادلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو سکے۔

president-1

صدر مملکت نے کہا کہ دفاعی نمائش آیئڈیاز، 2016 ءمیں سوڈان کی شرکت سے دونوں ملکوں میں تعاون کی مزید راہیں کھلیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان عالمی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت پہلے بھی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے خصوصی ایلچی کمال حسن علی کو سوڈانی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کاپیغام بھی دیا۔