ثانیہ مرزا پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

266

سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور بربورا نے سیمی فائنل میں ڈبروسکی اور مارٹنزسانچز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔

جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا نے شاندار کھیل کی بدولت ڈبروسکی اور مارٹنز سانچز کو زبردست مقابلے کے بعد4-6، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں ثانیہ اور بربورا کا مقابلہ لیانگ اور یانگ سے ہو گا۔