ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 116 رنز کا ٹارگٹ

172

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں پاکستانی بولرز نے کالی آندھی کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئےویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی 48رنز پر پویلین بھیج دیے۔

ڈوین  براوواور جیروم ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےٹیم کے اسکور کو آگےبڑھاتے ہوئے 66 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے باعث کالی آندھی پاکستان کو اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرین براوو 55 رنز بنا کر سرفہرست رہے جو سہیل تنویر کی گیند پر آخری اوور میں عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نےشاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سہیل تنویرنے دو، حسن علی اورمحمد نواز بالترتیب ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم، حسن علی، وہاب ریاض، سہیل تنویر اور محمد نواز پر مشتمل ہے۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایون لیوس، جانسن چارلس، مارلن سیمولز، آندرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو،نیکولس پورن ،سیموئل بدری، سنیل نارائن اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔