عراق،تین خودکش بم دھماکوں میں 12سیکیورٹی اہلکار ہلاک

262

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں تین خودکش بم دھماکوں میں عراقی سیکیورٹی فورس کے 12 اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

صوبہ صلاح الدین کی پولیس فورس کے ترجمان کرنل محمد الجعبوری کے مطابق ہفتہ کی صبح دھماکہ خیز مواد سے بھری تین گاڑیاں جو خودکش بمبار چلا رہے تھے ایک چیک پوائنٹ سے ٹکر ا کر تباہ کر دی گئیں۔اس وقت مقامی پولیس کے سربراہ اور صوبائی سیکیورٹی چیف چیک پوائنٹ کے قریب معائنے پر تھے تاہم دونوں اس حملے سے محفوظ رہے۔

ترجمان نے کہا کہ خودکش بم دھماکوں میں عراقی سیکیورٹی فورس کے 12 اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔