پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ثانیہ مرزا نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

236

سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور بربورا نے فائنل میں چینی جوڑی کوشکست دے کر پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کاٹائٹل جیت لیا۔

جاپان میں منعقدہ ایونٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور بربورا سٹرائیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چن لیانگ اور زیاؤزان یانگ پر مشتمل چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ثانیہ کا مجموعی طور پر 39 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔