کانپور ٹیسٹ ،بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کرلی

199

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارت نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ، آخری روز میزبان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 6وکٹیں جبکہ نیوزی لینڈ کو فتح کے لئے 341رنز درکار ہیں ، نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے434رنزہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سکور کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت نے اپنے تیسرے دن کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو بھارت نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 377رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں لوکیش راہول 38، مرلی وجے76،چتیشور پوجارا 78،روہت شرما68، روندرا جدیجا50اورریہانے40رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سینٹنر اور سودہی نے 2،2اور کریگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے434رنزہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سکور کر لئے ، ٹام لیتھم2، مارٹن گپٹل صفر، روز ٹیلر17، کین ولیمسن 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،لک راؤنچی38، مچل سینٹنر 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔