بغداد میں خودکش بم دھماکہ، سات افراد ہلاک

218

عراق کے دارلحکومت بغداد میں داعش کی جانب سے کیے گئے خودکش بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک اوراٹھائیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

داعش نے خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی عماق نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد کے مغربی علاقے میں خودکش بم حملے میں ایران کی حمایت یافتہ بدر تنظیم کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔