جنوبی کوریا نے کم جونگ کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی

218

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان مین کو نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کو محسوس ہوا کہ اسے اپنے پڑوسی شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار سے خطرہ ہے تو وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگْ ان کو ہلاک کرنے پر تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع  نے بتایا کہ جنوبی کوریا مرکزی علاقوں میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور دشمن کی قیادت کے خاتمے کے لیے اپنی میزائل صلاحیتوں کو درست طور استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔رواں ماہ 9 ستمبر کو پیانگ یانگ کی جانب سے نیوکلیئر وار ہیڈ کا تجربہ کرنے کے بعد سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی قیادت کے خلاف اپنا لہجہ سخت کر لیا ہے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل ایک فوجی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کیے جانے کا ہلکا سا اشارہ بھی سامنے آیا تو اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے تمام علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور شدید دھماکا خیز گرینیڈز کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا جائے گا