گالف کے عظیم کھلاڑی آرنالڈ پامرانتقال کرگئے

174

امریکی ریاست پینسلوینیامیں گالف کی دنیا کے عظیم کھلاڑی آرنالڈ پامر 87 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق گالف کھیل میں ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر جانیوالے پامر پینسلوینیا کے یو پی ایم سی اسپتال میں انتقال کرگئے جہاں ان کا امراض قلب کا علاج چل رہا تھا۔دی یونائٹید اسٹیٹ گولف ایسوسی ایشن نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور انہیں’گولف کا عظیم ترین سفارت کار بتایا ہے۔‘ خیال رہے کہ انہوں نے گالف کے طویل کیریئر کے دوران دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

معروف امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’آرنالڈ آپ کی دوستی، مشورے اور خوب ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی انسان دوستی اور عاجزی آپ کی عظیم زندگی کا حصہ رہی۔